ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

لاہور (پبلک نیوز) ملک بھر میں عید الفطر روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کے بعد اپنے روایتی انداز میں عید منائیں گے۔

 

عید کے رنگ بکھرے تو چہار سو خوشیاں بکھرنے لگیں۔ دنیا بھر میں مسلمان خوشیوں بھری اس چھوٹی عید کو مختلف انداز سے مناتے ہیں۔ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

کس نے کہاں عید منائی

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کی نماز بنی گالہ میں دفتر کے اسٹاف کے ہمراہ ادا کی۔ ملک و قوم کی ترقی، خوش حالی اور سلامتی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے غریب لوگوں پر کم سے کم بوجھ ڈال کر ایک متحد قوم کی طرح معاشی بحران سے نکلیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی خوشحالی کے لیے درست سمت میں سفر کا آغاز کر دیا، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی کا ایسا مثالی گہوارہ بنائے جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں۔ آج کے دن کو تمام لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن بنائے۔ آمین!

 

افواج پاکستان کی جانب سے بھی قوم کو عید مبارک کے پیغام دیئے گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک۔ امن، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ عید مبارک۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

 

 

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی، سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کی نماز نواب شاہ زرداری ہاؤس میں ادا کی۔ نماز کے بعد پارٹی کارکنوں اور شہر شخصیات سے عید ملی۔ سابق صدر کی جانب سے نواب شاہ میں عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ایم این ایز، ایم پی ایز اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ آصف زرداری نواب شاہ میں تین روز قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

 

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جبکہ شہباز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت حسین، چودھری مونس الہی، چودھری حسین الہی نے نماز عید آبائی گاؤں میں ادا کی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں