خیبر پختونخوا حکومت نے آج عید کا اعلان کر دیا

پبلک نیوز: حسب معمول شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدرحیل سے چاند دیکھنے والوں کی شہادتیں موصول، کل عید الفطر منانے کا اعلان۔

 

خیبر پختونخوا حکومت نے آج عید کا اعلان کر دیا۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

 

گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان آج  گورنر ہاؤس میں نمازِعید ادا کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ فاٹا انضمام ہوچکا ہے وہاں سے بھی کافی شہادتیں مل چکی ہیں۔ صوبے کےعوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آج عید منائی جائے گی۔ مسجد قاسم علی خان کو 112 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئی۔

 

قبل ازیں شمالی وزیرستان میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو گئیں۔ جنھوں نے شہادتیں دی ان میں انوربیذات، احتشام، عرفان اللہ، زیاد سمیت ٹوٹل 10 افراد شہادت دیں گے۔

شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کل پورے وزیرستان میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

 

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں