الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی


اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بچ گئے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست خارج کر دی۔درخواست پر سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے درخواست پر کی۔

 

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی۔ تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، سعید غنی سمیت دیگر وزراء نے این اے دو سو پانچ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔


درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کی دوکنی کمیشن نے کی، سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے درخواست پر کی۔ حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی بھی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا۔ تو الیکشن کمیشن نے درخواست خارج کردی ۔ 

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں