الیکشن کمیشن: پریزائڈنگ افسران پر اضافی ذمہ داریاں عائد

اسلام آباد (پبلک نیوز) پریزائڈنگ افسر آرٹی ایس سے نتائج بھیجیں۔ آرٹی ایس میں مسائل کی صورت میں پریزائڈنگ افسران ذاتی طور پر ریٹرننگ افسران کے پاس جا کر نتائج جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

 

 الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنز کو نئی ہدایات جاری کر دی۔مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی منظوری کے بعد رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔ آر ٹی ایس سے متعلق نیا ہدایات نامہ ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کے لیے جاری کیا گیا۔ نتائج کی گنتی مکمل کرنے کے بعد نتیجہ آر او اور الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کے ذریعہ بھیجا جائے۔

"آر ٹی ایس نہ چلے تو پریزائڈنگ افسران خود ریٹرننگ افسران کے پاس جا کر نتائج جمع کرائیں"

 الیکشن نتائج کی تصویر انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث پریزائیڈنگ افسر آراو کے دفتر پہنچے۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پریزائیڈنگ افسر ذاتی طور پر نتائج جمع کرائے۔ آر او کے دفتر سے نادرا حکام کے ذریعہ نتائج آر ٹی ایس سے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر بھجوائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت نامے کی کاپی نادرا چئیرمین کو بھی ارسال کر دی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں