الیکشن کمیشن کی انتخابی مہم ختم کرنے کیلئے امیدواروں کو ہدایات

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پینتس حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایک طرف تو انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے ٹیمز تشکیل دے دی ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم ختم کرنے کے لئے امیدواروں کو واضح ہدایات جاری کر دیں۔ امیدوار 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب کے بعد انتخابی مہم نہ چلائیں۔ مقررہ وقت کے بعد جلسے جلوس ریلیاں نہیں نکالی جاسکتیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

ریٹرننگ افسر کل بیلٹ پپیرز پرئنڈانگ افسروں کے حوالے کریں گے۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل پہلے ہی مکمل کر چکا ہے۔ پاک فوج کی نگرانی میں تقریبا ایک کروڑ بیلٹ پیپرز تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسروں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمز بھی تشکیل دے دی ہیں۔ ستائیس ٹیمز انتخابات کی مانیٹرنگ کریں گی۔

 

ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم انتخابات سے دو دن قبل حلقہ میں جائے گی اور انتخابی نتائج مکمل ہونے تک حلقہ میں موجود رہے گی۔ مانیٹرنگ ٹیم ضمنی انتخابات سے پہلے پولنگ سامان کی ترسیل کے ساتھ پولنگ عملے کی ٹریننگ کا جائزہ لیں گی. پولنگ والے دن مانیٹرنگ ٹیمیں سکیورٹی انتظامات اور آر ٹی ایس سسٹم کے سساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا بھی جائزہ لیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی نتائج مرتب کرنے کے ساتھ گنتی کےعمل پر بھی نظر رکھیں گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں