الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تقرری تاحال نہ ہو سکی

اسلام آباد (فوزیہ چوہدری) الیکشن کمیشن دو نئے ارکان کی تقرری کا منتظر، اسپیکر کی قائم کردہ بارہ رکنی کمیٹی اب تک صرف چیئر پرسن کی تقرری کر سکی۔ الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تقرری تاحال نہ ہو سکی، رکن سند عبدالغفار سومرو اور رکن بلوچستان شکیل بلوچ کو اپنے عہدے سے ریٹاٸر ہوئے 12 روز گزر گئے لیکن وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے امکانات کم ہی نظر آرہے ہیں۔ دونوں شخصیات میں بڑھتی تلخی الیکشن کمیشن کو متاثر کر رہی ہے۔

 

دونوں ارکان کی تقرری نہ ہونے کے باعث فاٹا انتخابات، بلوچستان بلدیاتی انتخابات اور دیگراہم معاملات بلوچستان اور سندھ کی مشاورت کے بغیر جاری ہیں۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اسپیکر کی قائم کردہ بارہ رکنی کمیٹی اب تک صرف چیئر پرسن کی تقرری کر سکی۔

 

الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں روزانہ کی بیناد پر ہونے والے کیسز میں دونوں صوبوں کی راٸے تاحال شامل نہیں ہو رہی۔ الیکشن کمیشن کے دونوں ارکان کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہوٸی تھی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں