الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا ٹاسک

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں پھر جوڑ پڑے گا۔ حکومت نے شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو اپوزیشن سے مشاورت کا ٹاسک دے دیا۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے اراکین کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت ہونی ہے۔ وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کےنام آنے کے بعد حکومت نام دے گی الیکشن کمشن کےرکن سندھ اور بلوچستان26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے۔ نئے اراکین کی تقرری کی آئینی مدت 12مارچ کو ختم ہوچکی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں