پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو سکروٹنی کمیٹی کو روکنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف کو ریلیف نہ ملا، فنڈنگ کی سکروٹنی جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی سکروٹنی کمیٹی کو روکنے کی چاروں درخواستیں مسترد کر دیں۔ فریقین کو چودہ اکتوبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

 

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک کرنے سے متعلق درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ کمیشن نے قرار دیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے۔ کمیشن نے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف اور درخواست گزار اکبر ایس بابر چودہ اکتوبرکو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک کرنے سے روکنے کے لیے کمیٹی کو چار درخواستیں دی تھیں۔

کمیٹی نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسکروٹنی کمیٹی درخواست گزار اکبرایس بابر کی درخواست پرتحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، جو اصول دوسروں کے لیے طے کیے تھے وہ اپنے لیے بھی لاگو کرنا ہوں گے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں