کینیڈا ميں عام انتخابات کےليے ووٹنگ آج ہو گی

پبلک نیوز: کینیڈا ميں عام انتخابات کے ليے ووٹنگ آج ہو گی، لبرلز اور کنزرویٹو میں سخت مقابلہ متوقع ہے،  تین پاکستانی نژاد خواتین بھی انتخاب لڑ رہی ہیں۔

 

کینیڈا میں43 ویں عام انتخابات کے لیے پولنگ، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جبکہ انتخابی مہم کے دوران نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سکھ لیڈر جگمیت سنگھ بھی متحرک نظر آئے۔

 

ٹورنٹو کی تین نشستوں پر پاکستانی خواتین صائمہ مسرت، سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد بھی انتخابات لڑ رہی ہيں جنہوں نے جیتنے کے بعد پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کینیڈا کے ایوان زیریں یا پارلیمنٹ کی 338 نشستیں ہیں جبکہ اکثریتی حکومت میں آنے کے لیے 170 نشتیں درکار ہیں۔

 

کنیڈیئن وزیراعظم کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا بلکہ الیکشن جیتنے والی پارٹی کا سربراہ وزیراعظم کا منصب سنبھالے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں