دنیا کے دوسرے بڑے اور مہنگے ترین انتخابات کل سے شروع ہوں گے

پبلک نیوز: دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اور مہنگے انتخابات، بھارت میں کل سے انتخابی دنگل شروع ہوگا۔

 

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ لوک سبھا کی43 سیٹوں میں سے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 نشستوں کے لیے آندھرا پردیش، آسام، بہار، جموں کشمیر، اڑیسہ اور اترپردیش سمیت20  ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔

 

سات مراحل میں ہونے والے عام انتخابات میں90  کروڑ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں ووٹنگ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہو گی۔ پانچ ہفتوں پر محیط الیکشنز کے لیے10  لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں