غریب خاتون کو ایک لاکھ روپے کا بجلی بل بھیج دیا گیا

لاہور (طاہرعمران) صوبائی دارالحکومت میں غریب خاتون  کو بجلی گیس کے بل دیکھ کر 440والٹ کا جھٹکا لگ گیا۔ لیسکو نے ایک لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج دیا۔

تفصیلات کےمطابق لیسکو انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی یا مجرمانہ خاموشی لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی بیوہ خاتون امیراں بی بی کے گھر ایک لاکھ کا بل بھیج دیا۔

امیراں بی بی نے کہا کہ3مرلے کے گھر میں رہائش پذیر ہوں، صرف ایک پنکھا اور دو بلب  استعمال میں ہیں۔ لیکن لیسکو والوں نے لاکھوں کا بل کیوں بھیج دیا ،سوئی نادرن گیس نے بھی 27 ہزار کا بل بھیج دیاہے۔

محلے دار وں نے لیسکو انتظامیہ کی غفلت پرامیراں بی بی سے  اظہار یکجتی کرتے ہوئے حکومت سے داد رسی کا مطالبہ کیا۔ متعلقہ لیسکو افسران نے آن کیمرہ موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے امیراں بی بی پر بجلی اور گیس چوری کا الزام لگا دیا۔

محکمہ گیس اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کی بجائے اوور بلنگ کر کے غریب عوام کوگمراہ کررہی ہے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں