حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ، بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

پبلک نیوز: مہنگائی کے مارے عوام پر  بجلی بم گر گیا۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائےگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں