گرمیوں کی آمد، حکومت کی مہربانیاں، لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (راجہ عثمان) گرمیاں آتے ہی حکومت کے عوام کو بجلی کے جھٹکے۔ لوڈشیڈنگ نے انگڑائی لی تو نیپرا نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قیمت 81 پیسے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اکاسی پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ پانی سے بائیس اشاریہ ستتر فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گیس سے تئیس اشاریہ پچاسی، ایل این جی سے سولہ اشاریہ اناسی فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی فیول لاگت تین روپے ستانوے پیسے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پانچ روپے فی یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر پانچ ارب بیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافہ صارفین سے مئی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں