بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

 

پبلک نیوز: سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ اضافہ ایک ماہ کے لیے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

 

 

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

 

سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں