وزیر بلدیات سندھ کے ہنگامی دورے، تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اظہار برہمی

کراچی(پبلک نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے ہنگامی دورے، نشتر روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران سیوریج نظام درہم برہم ہوجانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ایک بار پھر ہنگامی دوروں پر نکل پڑے، افسران کی سرزنش، تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر برہمی کا اظہار۔ نشتر روڈ پر تعمیراتی کاموں کے دوران پانی اور سیوریج کی لاٸنیں ٹوٹنے سے واٹراینڈ سیورج کا نظام درہم برہم، وزیر بلدیات کا اسپیشل سیکرٹری نیاز سومرو، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران پر شدید برہمی کا اظہار۔


علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی کے تحت واٹر اینڈ سیوریج کا کام شروع کرنے کی ہدایت۔ علاقے میں پانی اور سیوریج کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پرعلاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کا گڑھ کہلایا جانیوالا لیاری کا بھی ہوا ہنگامی دورہ کیا۔ سعید غنی نے لیاری کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا، جبکہ مختلف یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی، واٹر اینڈ سیوریج اور روڈ نیٹ ورک کا بھی جائزہ لیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو آئندہ ایک ہفتہ میں معاملات کو درست سمت لے جانے کی ہدایات بھی دے دی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں