ہونڈورس مہاجرین کی میکسیکو کے راستے امریکی سرحد پر چڑھائی

پبلک نیوز: بہتر زندگی کی تلاش میں ہزاروں ہونڈورس مہاجرین گوئٹے مالا کے راستے میکسیکو کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے بعد مہاجرین امریکی سرحد پر بھی چڑھائی کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر میکسیکو ناکام ہوا تو سرحد بند کر دی جائے گی۔

ہونڈروس کے مہاجرین نے امریکی سرحد کی جانب چڑھائی کر دی۔ ہزاروں تارکین وطن گوئٹے مالا کے راستے میکسیکو پہنچ رہے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق ان مہاجرین میں متعدد افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کے اس حملے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے  ٹویٹ میں متنبہ کیا کہ اگر مہاجرین کو روکا نہ گیا تو سرحد پر فوج بھیجی جائے گی۔ ٹرمپ نے صورتحال مزید  بگڑنے پر سرحد بند کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

وسطی امریکا کے راستے ہونڈروس کے ہزاروں باشندوں کی امریکی سرحد تک پہنچنے کی ذمہ داری ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر عائد کی ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں