کراچی میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار

کراچی (اوسامہ عتیق) شہر قائد میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور کورنگی میں تجاوزات مسمار کی گئیں۔

 

کراچی میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری، شاہ ولی اللہ روڈ میٹروپول، شاہ فیصل نمبر دو میں نالوں پر قائم چبوترے اور دیواریں مسمار کردی گئیں، جبکہ فٹ پاتھوں پر موجود پتھارے، کیبن اور سٹالز قبضے میں لے لئے گئے۔

 

شہر قائد میں انسداد تجاوزات سیل کی ڈسٹرک ساوتھ اور کورنگی میں کاروائی کی گئی۔ کاروائی شاہ ولی اللہ روڈ، عزیم پورہ روڈ  اور میٹروپول کے اطراف میں کی گئی۔ کاروائی کے دوران سٹرک کنارے اور فٹ پاتح پر قائم بیشتر پتھارے، کیبن، ٹھیلے، کرسیاں میز اور اسٹالز ضبط کر لیئے۔

 

دوسری جانب شاہ فیصل نمبر دو اور تین میں نالوں پر قائم چبوترے، گیلریاں اور فٹ پاتح پر بنی دیواروں کو بھی مسمار کردیا۔ کاروائی میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ کاروائی سینیئر ڈاریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر احمد صدیقی کی زیر نگرانی کے ایم سی کے عملے نے کی۔ کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقٰعے سے نمٹنے کے لیے علاقائی پولیس بھی موجود تھی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں