کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء: انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم(پبلک نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 338رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

انگلینڈ کی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 27 سال بعد فتح، عالمی کپ کرکٹ کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دے دی، ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے بیئراسٹو 111، جیسن رائے 66 اور بین اسٹوکس 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو جبکہ بمراہ اور یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 8 رنز پر ہی گر گئی، روہت شرما نے 102 اور ویرات کوہلی نے 66 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا تو دیا لیکن پچھلے کھلاڑیوں میں کوئی کھلاڑی بھی ہدف کے تعاقب کے لیے جم کر نہ کھیل سکے۔ بھارتی ٹیم 50 اورز میں 306 رنز ہی بنا سکی، اس کے ساتھ انگلینڈ نے بھارت کو 27 سالوں بعد کسی ورلڈ کپ میں ہرایا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں