انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے 12 رنز سے ہرا دیا

ساؤتھمپٹن (پبلک نیوز) بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے قبل اہم ترین ایک روزہ سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کا سامنا، انگلینڈ کو 5میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنزکا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے 374رنزکے تعاقب میں 6وکٹوں پر 361رنز بنائے۔

فخر زمان کی شاندار بلے بازی، 138رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 35، حارث سہیل 14، عماد وسیم نے 8رنز بنائے۔ سرفراز احمد 41، آصف علی اور بابر اعظم نے 51، 51رنز بنائے۔

 

 

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 373رنز بنائے۔ جوس بٹلر 55گیندوں پر 110رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مورگن 71رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیسن رائے 87، بیرسٹو51، روٹ نے 40 رنز بنائے۔

شاہین آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں