ایشیز سیریز 2019 : انگلینڈ کی آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

 

پبلک نیوز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ بین اسٹوکس کے نا قابل شکست 135 رنز بنا کر آسٹریلیا سے فتح چھین لی۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 359 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کا چوتھا روز انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس کے نام رہا۔ بین اسٹوکس نے 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے اور انگلینڈ کی یقنی شکست کو فتح میں بدل دیا۔

 

 

 

جو روٹ کے 77 اور جو ڈینلی کے 50 رنز بھی انگلینڈ کی جیت میں معاون ثابت ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ کی چار اور نیتھن لیون کی دو وکٹیں بھی رائیگاں گئیں۔ میچ کے آخری لمحات میں رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے اور امپائر کا فیصلہ بھی کینگروز پر بھاری ثابت ہوا۔

 

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 4 سے 9 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں