عالمی نمبر ایک انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی

پبلک نیوز: عالمی نمبر ایک انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز چار صفر سے اپنے نام کر لی۔ کپتان سرفراز کے 97 رنز بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

 

لیڈز میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں بھی انگلش کرکٹرز چھائے رہے۔ پہلے انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کی خوب درگت بنائی اور 351 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ روٹ کے 87 اور مورگن کے 76 رنز کی بدولت پاکستان کو 352 رنز کا ہدف ملا۔

 

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 297 رنز بنا سکی۔ کپتان سرفراز کے 97 اور بابراعظم کے 80 رنز بھی ٹیم کے لیے کارآمد نہ ثابت ہوئے۔

 

انگلینڈ کنڈیشنز میں پہلی بار کھیلنے والے عابد علی امپائر کے متنازعہ فیصلہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ پروفیسر حفیظ بھی میچ میں امپائر کے غلط فیصلے کا شکار بنے۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین نے 47 رنز کی پارٹنرشپ کر کے پاکستان کو فتح دلانے کی کوشش کی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

 

انگلینڈ کے کرس ووکس کو میچ میں 5 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں