انگلینڈ کی چوتھے ون ڈے میں کامیابی، پاکستان کے ہاتھ سے 5میچوں کی سیریز گئی

نوٹنگھم (پبلک نیوز) انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کامیابی، 5میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-3 کی برتری، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چوتھا ون ڈے انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیتے ہوئے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ نے 341رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ بین اسٹوکس نے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 112 گیندوں پر 115 رنز بنائے۔ محمد حفیظ59، فخرزمان57، شعیب ملک نے 41رنز بنائے۔ عماد وسیم 12، کپتان سرفراز احمد اور آصف علی کے 17، 17 رنز تھے۔

ٹام کران نے 4، مارک وڈ 2 اور آرچر نے ایک کھلاری کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ 5میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-3 کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں