ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا

پبلک نیوز: ورلڈ کپ کا افتتاحی معرکہ میزبان انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے 311 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقی بیٹنگ لائن 207 رنز پر ہمت ہار گئی۔

 

ورلڈکپ فیورٹ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 104 رنز سے زیر کردیا۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے 'ورلڈکپ' کے افتتاحی میچ میں فیورٹ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو اوول گراؤنڈ میں 104 رنز سے زیر کیا۔ میزبان انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئراسٹو کو آؤٹ کر دیا۔ انگلش کپتان این مورگن اور بین اسٹوکس نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففٹیز اسکور کیں۔ مورگن 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، عمران طاہر اور کگیسو ربادا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے کیا تاہم 14 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کو اس وقت دھچکہ لگا جب ہاشم آملہ انگلش فاسٹ بولر چوفرا آرچر کی 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی کی گئی گیند کی زد میں آگئے۔ آرچر کی تیز رفتار گیند ہاشم آملہ کے سر پر لگی جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

 

جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 207رنز پر ہمت ہار گئی۔ کوئنٹن ڈی کاک 68، جے پی ڈومینی 8، پریٹوریس ایک، فیلوکائیو 24، ربادا 11 اور ہاشم آملہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، پلنکیٹ اور اسٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

آل راؤنڈ کارکردگی پر بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں