پی سی بی کے سخت سوالات سے نالاں مکی آرتھر کو انگلش کرکٹ بورڈ سے بڑی آفر

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سخت سوالات سے مایوس مکی آرتھر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کی پیشکش آگئی۔ انگلش ٹیم کے چمپئن بنانے والے کوچ ٹریور بیلس کا معاہدہ ایشز سیریز کے بعد ختم ہو جائیگا۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ چمپئن انگلینڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی انگلش ٹیم کے ممکنا کوچز کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب مکی آرتھر نے بھی انگلینڈ بورڈ کی پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ کوچ کی دوڑ میں مکی آرتھر کے علاوہ اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن بھی شامل ہیں۔

 

خیال رہے کہ پی سی بی کا مکی آرتھر سے معاہدہ 15 اگست کو ختم ہوگا۔ مکی نے اپنے 3 سالہ دور میں گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم اور چمپئنز ٹرافی کا فاتح بنایا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں