سعودی عرب: عید یادگار بنانے کیلئے رنگا رنگ ایونٹ کا اہتمام

ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے عید یادگار بنانے کے لیے رنگا رنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔ گلوکاری اور ڈانس سے خوب رنگ جمایا۔

 

سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے عید  کو یادگار بنانے کے لیے رنگارنگ ایونٹ کا اہتمام کیا جس میں سعودی بچیوں کے ڈانس کے علاوہ پاکستانی گلوکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

 

دارلحکومت ریاض میں وی آئی پی ایونٹس کی جانب سے عید گالا کا ایونٹ سجایا گیا جس میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقعہ پر بچوں سمیت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیا اور ڈھیروں انعامات بھی جیتے۔

 

عید کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے سعودی بچیوں نے شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل مولئے جبکہ پاکستانی گلوکار سلیم رفیق نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر منچلے نوجوانوں نے دل کھول کر ڈانس بھی کیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں