برطرف بھارتی فوجی نے مودی کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

پبلک نیوز: نریندر مودی کو سابق فوجی بہادر یادیو نے چیلنج کر دیا ہے۔ تیج بہارد آزاد امیدوار کی حیثیت سے مودی کے خلاف آئندہ انتخابات کے دوران کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ناقص کھانا فراہمی کی شکایت پر فوج سے نکالے جانے والے بہادر یادیو نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ سابق بھارتی فوجی نے وارناسی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تیج بہارد آزاد امیدوار کی حیثیت سے مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات لڑنے کا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے پیرا ملٹری فورسز کی ناکامیوں نشاندہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے نا م پر ووٹ مانگنے والی بھارتی حکومت نے پلواما میں ہلاک فوجیوں کو شہدا کا درجہ بھی نہیں دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں