سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کی میگا کرپشن 60 ارب سے آگے نکل گئی، ذرائع

 

کراچی (پبلک نیوز) سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی آف شور کے ساتھ اربوں روپے کی جائیداد کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ میگا کرپشن 60ارب سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ لیاقت قائم خانی نے اپنی ملازمہ سے دوسری شادی بھی رچائی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی کرپشن کی عجب داستان میں غضب کا موڑ آ گیا۔ میگا کرپشن 60ارب سے بھی آگے نکل گئی۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں بنگلہ نمر 173 بھی لیاقت قائم خانی کی ملکیت  ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ لیاقت قائم خانی کی ایک بیگم کے گھر پر 3 لگژری گاڑیاں اور اربوں روپے کی قیمتی اشیا سونا ہیرے جواہرات اور غیر ملکی جائیداد کے کاغذات ان کی دوسری بیگم نے ٹھکانے لگا دیئے۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ لیاقت قائم خانی نے اپنے گھر پر کام کرنے والی  ملازمہ سے دوسری شادی کی۔ لیاقت قائم خانی کی کی دوسری بیگم بیٹے التمش کے ساتھ دوسرے بنگلے میں رہائش پذیر ہے۔ لیاقت قائم خانی کے پہلے گھر کی تجوری سے دس ارب کی جائیداد برآمد ہوئی۔ لیاقت قائم خانی مبینہ طور پر 60 ارب سے زائد جائیداد کے مالک ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں