حکومت نے 7ماہ میں ساڑھے 3ہزار ارب روپے قرضہ لے لیا ہے: مفتاح اسماعیل

کراچی (پبلک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف بات کرتے رہے۔ حکومت نے7ماہ میں ساڑھے3ہزارارب روپے قرضہ لیا۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مزید مقروض کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قرض کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکومت قرضہ واپس کر رہی ہے توبڑھ کیوں رہا ہے؟ ہمارے دور حکومت میں شرح نمو 5.8تھی،اب 3.8ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں