ساہیوال واقعہ: ملک کیلئے جو مرضی لفظ استعمال کر لیں 'ریاست مدینہ' کا مت کریں، پرویز اشرف

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال نے  پوری قوم کو رلا کر رکھ دیا۔ محافظوں نے ہی معصوم لوگوں کوقتل کرڈالا۔

سانحہ سےمتعلق حکومتی وزراکےبیانات میں تضادہے۔ سانحہ ساہیوال سے پوری قوم لرزاٹھی ہے۔ مرنے والوں کو دہشت گرد قراردے دیا گیا۔ سانحہ ساہیوال حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب زخمی بچوں کے لیے پھول لے کر گئے۔ کیا مرنے والوں کے لواحقین کو پھول دیئے جاتے ہیں۔ حکومت نے قوم کے ساتھ مذاق کیا۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مینڈیٹ کو مجروح کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے ایوان میں کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں