ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال

اسلام آباد(پبلک نیوز)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی اسلام آباد آمد، وزیراعظم عمران خان نے خود استقبال کیا، کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے، مہمان وفد کا شایان شان استقبال نورخان بیس پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور ریڈکارپٹ پر شاندار استقبال کیا۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کے ارکان نے ولی عہد ابوظہبی کا نورخان ایئر بیس پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔ابوظہبی کے ولی عہد کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی کو خود چلایا کر وزیراعظم ہاؤس تک لے کر آئے۔

متعلقہ خبر:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زیدالنہیان آج پاکستان پہنچیں گے

شیخ محمد بن زید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، جے ایف تھنڈر طیارے بھی استقبال کو آئے، وزیراعظم عمران خان نے مہمان وفد کا کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔

>

ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مصافحہ کیا۔ عمران خان کی شیخ محمد بن زید سے ون آن ون ملاقات، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملیں گے، وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوں گے، یواے ای اورپاکستانی قیادت میں یہ تیسری ملاقات ہے، سعودی عرب کی طرز پر اربوں ڈالرز کا پیکیج ملنے کا امکان بھی ہے۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں