محکمہ ایکسائز نے کھوکھر براداران کے اثاثوں کا ریکارڈ تیار کر لیا

لاہور(پبلک نیوز) محکمہ ایکسائز نے کھوکھر براداران کی پراپرٹی و گاڑیوں کی ملکیت کا ریکارڈ تیار کر لیا۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل نے کھوکر براداران کی جائیدادوں و گاڑیوں کو ریکارڈ محکمہ اینٹی کرپشن کو بجھوا دیا۔


کھوکھر براداران کے گرد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع، کھوکھر براداران کی پراپرٹی و گاڑیوں کی ملکیت کا ریکارڈ تیار کرلی گئی۔ ایکسائز حکام کے مطابق سیف الملوک کھوکر کے نام پر تین گاڑیاں، شفیع کھوکر کے نام پر تین گاڑیاں، افضل کھوکر کے نام پر دو گاڑیاں، گاڑیوں میں پراڈو لینڈ کروزر ہائی لکس سمیت دیگر لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔


ایکسائز حکام نے واضع کیا کہ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف نے کھوکر برادارن کی جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق ریکارڈ مرتب کیا۔ کھوکر براداران کی ملکیت 7 پراپرٹیز ہیں۔ ایکسائز ریکارڈ کے مطابق کھوکر پیلس کی ملکیت شفیع کھوکر اور افضل کھوکر کے نام پر ہے۔ راونڈ میں شیر علی روڈ پر 21 دکانیں سیف الملوک کھوکر کی ملکیت اور 11دکانیں شفیع کھوکر کی ملکیت ہیں۔


ملتان روڈ پر ایک کنال کا پلاٹ شفیع کھوکر کی ملکیت ہے، ملتان روڈ پر دو کنال کا گودام سیف الملوک کھوکر کی ملکیت، گودام رینٹ پر دیا ہوا ہے ۔ سمسانی جوہر ٹاؤن میں واقع گھر شفیع کھوکر کی ملکیت ہے۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل نے کھوکر براداران کی جائیدادوں و گاڑیوں کو ریکارڈ محکمہ اینٹی کرپشن کو بجھوا دیا ۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکر برداران کی جائیدادوں و گاڑیوں کا ریکارڈ محکمہ ایکسائز سے مانگا تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر جوئیہ کھوکر برداران کی جائیدادوں و گاڑیوں سے متعلق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو بریفنگ دیں گے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں