لاہور: جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا میلہ سج گیا

لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں جاڑے میں بھی بہار آ گئی۔ جیلانی پارک میں سجی گل داﺅدی نمائش میں سجے خوش رنگ پھولوں نے ماحول کو نکھار دیا۔ پھولوں کی خوشبو سے شہری کھنچے چلے آئے۔

پھول قدرت کا حسین تحفہ ہیں جن کی وجہ سے ماحول میں خوشبوئیں اور تروتازگی بکھرتی ہے۔ شہر لاہور کے جیلانی پارک میں بھی گل داوﺅدی نمائش کا میلہ سجایا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کیا۔

اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔ 10روز تک جاری رہنے والی گل داﺅدی نمائش میں 100سے زائد اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں۔ سرخ، سفید، پیلے اور جامنی رنگوں کے خوبصورت پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ شہریوں نے گل داﺅدی نمائش کو خوب سراہا۔

 وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کا شہریوں کو کہنا تھا کہ گھٹن زدہ ماحول میں تروتازگی کے لیے خوبصورت پھولوں کی نمائش کو دیکھنے ضرور آئیں۔

چار سورنگوں کی بہار میں پنجابی رُت کی موسیقی نے نمائش کو چار چاند لگا دیئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں