لاہور کے مقامی مال میں ہاتھ سے بنی خوب صورت اشیا اور فن پاروں کی نمائش

لاہور (پبلک نیوز) لاہور کے مقامی مال میں ہاتھ سے بنی خوب صورت اشیااور فن پاروں  کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ نمائش میں عام شہریوں کے علاوہ مختلف طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاتفصیلات کے مطابق ہور کے مقامی ما ل میں ہاتھ سے بنے فن پاروں اور اشیا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہرہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہری فن پاروں کی تصاویر بھی بناتے رہے۔ بغیر کسی مشین کی مد د سے بنی اشیاکو دیکھ کر شہری تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

دستکاری کے فن میں مہارت دکھانے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش سے ان کے فن کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اس کو ترویج ملتی ہے۔

نمائش میں حکومت پنجاب  کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے۔ ان سٹالز پر فنکاروں نے اپنی تیار کردہ اشیاکی نمائش کی جبکہ حکومت کی طرف سے بھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں