گلگت بلتستان ميں امریکی شکاری کی جانب سے مارخور کا مہنگا ترین شکار

گلگت(پبلک نیوز) گلگت بلدستان میں رواں سال شکاریوں کا مہنگا ترین شکار، امریکی شکاری برائن کنسل نے سسی حراموش کےعلاقے ایک کروڑ 61 لاکھ روپے فیس دیکر مہنگا ترین شکار کیا۔

 

امریکی شکاری برائن کنسل کو استور مارخور کا کامیاب شکار کرنے پر مقامی لوگوں نے چغے اور روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ مقامی لوگوں نے اُنہیں کامیاب شکار کرنے پر خوشی سے سرشار کیا۔ رواں سال قومی جانور مارخور کے شکار کیلئے چار لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

 

چیئرمین مقامی تنظیم حامد حسین کا کہنا تھا کہ امریکی شکاری نے ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 61 لاکھ روپے فیس دیکر مہنگا ترین شکار کیا۔ اس سے قبل امریکی شکاری کرسٹوفر اینتھونی نے بھی محکمہ جنگلی حیات سے ایک کروڑ 45 لاکھ کا پرمٹ لیا تھا اور استور مارخور کا شکار کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں