علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کیا عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس آ گیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا حتمی رپورٹ جیسے ہی تیار ہوگی پیش کر دیں گے۔ عدالت نے پوچھا رپورٹ تیار ہوئی یا نہیں؟ نیب نے کہا کہ حتمی تفتیشی رپورٹ تیار نہیں ہوئی، جیسے ہی تیار ہوئی پیش کر دیں گے۔

 

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ ریفرنس تیار نہیں کرتا تو ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں