برطانیہ میں رات گئے شدت پسندوں نے پانچ مساجد پر حملہ کر دیا

پبلک نیوز: برطانیہ میں بھی شدت پسندوں نے مساجد پر حملہ کر دیا۔ ہتھوڑے سے مساجد کے شیشے توڑے اور بھاگ گئے۔ واقعات کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد برطانیہ میں بھی مساجد پر حملے ہونے لگے ہیں۔ برمنگھم میں رات گئے شدت پسندوں نے پانچ مساجد پر حملہ کر دیا۔ ہتھوڑے سے مساجد کے شیشے اور دروازے توڑے اور فرار ہو گئے۔

ان شدت پسندوں نے چار مساجد کو نقصان پہنچایا۔ مساجد پر حملوں کے بعد برطانوی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کر دیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں