فٹ بال ورلڈ کپ2018ء:فرانس نے میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی

ماسکو(پبلک نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ میں فرانس نے بیلجئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ  فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 12 سال بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ 15 جولائی کو فائنل میں فرانس کا مقابلہ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجئم کو 1-0 سے شکست دے کر 2006 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی۔ مسلسل پانچ میچوں میں ناقابل شکست رہنے والی بیلجئم کا فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈ کپ سے سفر تمام ہو گیا۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے 51 ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی سیموئل او مٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے فرانس کو برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ بیلجئم کو بھی میچ میں گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن کوئی کھلاڑی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں