امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایف 16فالکن جنگی طیارہ گرکر تباہ

پبلک نیوز: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایف 16 فیلکن جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار غیر ملکی ہلاک ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایف 16 فیلکن جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ کا پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہا۔ ایف 16 طیارہ مارچ ائرریزرو بیس کے گودام میں گر کر تباہ ہوا۔ 5 لاکھ اسکوئر فٹ رقبے پر پھیلے اس گودام کی چھت پر طیارے کے گرنے سے بڑا گڑھا پڑ گیا۔

 

دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں تین کا تعلق برطانیہ اور ایک کا جنوبی افریقہ سے تھا۔

برطانیہ میں رجسٹرڈ طیارہ ہوائی اڈے پر آزمائشی مشن پر تھا جب ہوائی اڈے سے تقریباً پانچ کلومیٹر جنوب میں حادثے کا شکار ہوا۔

حارث افضل  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں