پراگون سوسائٹی کرپشن کیس:خواجہ برادران کا چہرہ بے نقاب ہونا شروع ہو گیا

لاہور(شاکر محمود اعوان) پراگون سوسائٹی کرپشن کیس، نیب نے 68 متاثرہ افراد کی لسٹ جاری کر دی۔ خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق سمیت 5 ملزمان نے رہائشی پلاٹس کی مد میں 54 کروڑ 96 لاکھ 23 ہزار روپے کا نقصان شہریوں کو پہنچایا۔

 

خواجہ برادران کا چہرہ بے نقاب ہونا شروع ہو گیا، خواجہ برادران نے متعدد بار میڈیا کے روبرو اعتراف کیا کہ انکا پراگون سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ناں ہی وہ بینفشل اونر ہیں، لیکن یہ کیا نیب لاہور نے خواجہ برادران کو 93 اعشاریہ 6 فیصد کا مالک قرار دیا ہے۔ نیب لاہور نے 68 متاثرہ افراد کی لسٹ بھی جاری کر دی۔ رقوم کیسے پراگون سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں کیسے، کب اور کہاں منتقل ہوئیں؟ سب بتا دیا۔

 

نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ خواجہ برادران سمیت 5 ملامان نے 68 افراد کو انکی جمع پونچھی سے محروم کیا۔ رقم وصول کر لی، لیکن پلاٹ فراہم نہیں کیے اور متعدد افراد تو ایسے بھی ہیں، جن کو 15 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اپنا گھر بنانے کا خواب پورا نہیں ہوا۔

 

پبلک نیوز کو موصول لسٹ کے مطابق 68 متاثرہ افراد کت پلاٹس کی موجودہ ویلیو 54 کروڑ 96 لاکھ 23 ہزار 9سو روپے ہیں۔ متاثرہ افراد نے 1 کنال، 10 مرلے، 8 مرلے اور 5 مرلے کے ہلاٹس پراگون میں بک کراوئے تھے۔ لسٹ میں موجود 90 فیصد پاک آرمی سے ریٹائرڈ افسران اور مڈل کلاس کا طقبہ شامل ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں