جوانی کو بڑھا بنانے والی ایپ، صارفین کیلئے بری خبر

پبلک نیوز: بچپن کو جوانی، جوانی کو بڑھاپے میں بدل دے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایپلی کیشن 'فیس ایپ' یوں تو بڑی دلچسپ ہے لیکن اس کے صارفین کے لیے ایک بُری خبر ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تیزی سے مقبول ہونے والی 'فیس ایپ' خود کار طریقے کے تحت انتہائی مہارت سے چہروں کی ساخ کو تبدیل کر دیتی ہے۔

 

روسی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی اس ایپلی کیشن سے متعلق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے یہ ایپلی کیشن اب تک تقریباً 12 کروڑ صارفین کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا حاصل کر چکی ہے۔

 

اس ایپ کو انسٹال کرنے  کے معاہدے میں موجود تمام شقوں کو ایکسیپٹ کر کے صارفین جانے انجانے میں فیس ایپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی اور اسے جیسے چاہیں استعمال کرنے کی اجازت فراہم کر رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں