فیس بک کا ڈیجیٹل کرنسی 'لبرا' کوائن متعارف کرانے کا اعلان

واشنگٹن(پبلک نیوز) آن لائن بینکنگ سے بات آگے بڑھ گئی، فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی لبرا کوائن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، لبرا کرنسی کو واٹس اپ، میسنجر کے ذریعے منتقل کیا جا سکے گا،یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہو گی۔


فیس بک نے کرنسی نوٹ کی بجائےڈیجیٹل کرنسی "لبرا کوائن" متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ کرنسی سے ایک ارب سے زائد بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے افراد فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ کرنسی اگلے برس سے عوام کے لئے دستیاب ہو گی۔ لبرا کرنسی کو واٹس ایپ اور میسنجر کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیا جا سکے گا۔ بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے افراد اس کرنسی سے آن لائن خریداری اور ادائیگی کر سکیں گے۔

 

فیس بُک انتظامیہ کی جانب کے کہان تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں لبرا آف لائن ادائیگی مثلا بل بھرنے، سودا خریدنے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال ہو گی۔ اس کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ ای بے، اسپوٹیفائی، اور اوبر نے کہا کہ وہ مستقبل میں اس طریقے سے رقم کی ادائیگی کو قبول کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں