سانحہ کرائسٹ چرچ، فیس بک نے سفید فام قوم پرستی پر پابندی لگادی

پبلک نیوز: سانحہ کرائسٹ چرچ کےبعد فیس بک نےسفید فارم قوم پرستی کی تعریف، اسکی حمایت کرنے والے گروپس اور علیحدگی پسندوں پر پابندی لگا دی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے فیس بک کے اقدام کو سراہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک نے سفید فام قوم پرستوں اورعلیحدگی پسند عناصر پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ فیس بک کے مطابق سفید فام قوم پرستی ان کی تعریف، یا ان کی حمایت کرنے والے افراد پر مکمل پابندی ہو گی۔

فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔ پابندی کا اطلاق اگلے ہفتہ سے ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پابندی کی تعریف کر دی۔ جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ سفید فام نسل پرستی کی تشہیر اور تعریف پر پابندی کو سراہتے ہیں۔

کیوی وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کی یاد میں جمعہ کو تعزیتی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں 59 ممالک کی نمائندگی ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں