وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی ٹیم کی ملاقات، وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا معاملہ فیس بک ٹیم کے سامنے اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم سے سوشل سائٹ فیس بک کے پبلک پالیسی کے نائب صدر کی وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری، افتخار درانی، سیکرٹری اعظم خان و دیگر حکام ملاقات میں شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو فیس بک نمائندے سائمن ملر نے  فیس بک کے فیچرز پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا معاملہ فیس بک ٹیم کے سامنے اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی اظہار تشویش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر جعلی و جھوٹی خبروں اور نفرت انگیز مواد  روکنا ناگزیر ہے۔ جھوٹ اور نفرت پر مبنی مواد معاشے کے لیے خطرناک ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے سوشل سروسز میں انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم کو دور دراز علاقوں تک فیس بک کے ذریعہ رسائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ خطرے کی صورت حال اور ایمرجنسی حالات میں فیس بک کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سائمن ملر کا کہنا تھا کہ فیس بک کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیس بک نے سوشل رابطوں کے نظام کو عالمی سطح پر بدل دیا۔ فیس بک نےاہم معاملات پر عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں