سانحہ ساہیوال کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش

لاہور (دعا مرزا، بلال احسن) پنجاب حکومت کو سانحہ ساہیوال کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف انکوائری ہو گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صدارت سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی تحقیقات  کے لیے پولیس نے ایس ایم جی رائفل کے45 خول لیب بھجوا دئیے۔ سی ٹی ڈی اہلکار ایس ایم جی رائفل استعمال کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم سے ملنے والی گولیاں لیب میں نہیں بھجوائی گئیں۔ دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی تفتیش میں پیشہ وارانہ نقص سامنے آ گئے۔ حتمی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے جے آئی ٹی مکمل شواہد اکٹھے نہ کر سکی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں