کون ارب پتی، کون لاکھ پتی؟ فافن نے اراکین قومی اسمبلی کی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) کون ارب پتی اور کون لاکھ پتی ہے؟ فافن نے اراکین قومی اسمبلی کی رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کے اثاثے ایک ارب سے زائد ہیں۔ تحریک انصاف کے نور عالم خان سب سے امیر ترین رکن قومی اسمبلی ہیں۔ انھوں نے 3ارب 24کروڑ 3لاکھ سے زائد اثاثے ظاہر کیے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے این اے 168 سے احسان الحق باجوہ قومی اسمبلی کے دوسرے امیر ترین رکن ہیں۔ انھوں نے 2ارب 30کروڑ 66لاکھ مالیت سے زائد اثاثے ظاہر کیے۔

مذکورہ رپورٹ نے بلاول زرداری کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ موجودہ قومی اسمبلی کے تیسرے امیر ترین رکن ہیں۔ بلاول بھٹو نے 1ارب 54کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کے زائد اثاثے ظاہر کیے۔

فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے این اے 256 کراچی سے منتخب محمد نجیب ہارون بھی ارب پتی ہیں۔ ان کے ظاہر کیے گئے اثاثے 1ارب 32کروڑ 34لاکھ روپے سے زائد ہیں۔

ارب پتی اراکین میں اور بھی بہت سے نام ہیں۔ تحریک انصاف کے شیر اکبر خان اور محمد یعقوب شیخ بھی ارب پتی رکن قومی اسمبلی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے نور الحسن تنویر اور اے این پی کے امیر حیدر اعظم بھی امیر ترین رکن قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سے فافن رپورٹ میں یہ کم ترین اثاثے رکھنے والوں کو بھی منکشف بھی کیا گیا ہے۔ 5اراکین قومی اسمبلی کے اثاثے 10 لاکھ سے بھی کم ہیں۔ ان میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب، ظل ہما اور مسلم لیگ ن کی رومینہ خورشید کے نام شامل ہیں۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں