ووٹوں کی گنتی کرائیں، آپ جیتے تو استعفیٰ دے دونگا، فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نوکریاں نہ ملنے پر تکہ بوٹی کرنے کا کہا تھا کھانے کا نہیں۔ شہباز شریف کو چیلنج دیتا ہوں ووٹوں کی گنتی کرائیں۔ اگر وہ جیتے تو میں استعفیٰ دوں گا، نہیں تو وہ استعفیٰ دیں گے۔

 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔ منصوبوں میں اضافی لاگت سے پاکستانی قوم کا پیسہ تباہ ہوا۔ داسو ڈیم پر یومیہ 36 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ سیاسی مخالفت کی وجہ سے کوئی کیس غلط نہیں بنایا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں:

 

نوکریوں کے حوالے سے تکہ بوٹی والے بیان پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نوکریاں نہ ملنے پر تکہ بوٹی کرنے کا کہا تھا کھانے کا نہیں۔ آپ نے کھانے کی بات اس لیے کی کہ آپ کو کھانے کی عادت ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو چیلنج دیتا ہوں ووٹوں کی گنتی کرائیں۔ اگر وہ جیتے تو میں استعفیٰ دوں گا، نہیں تو وہ استعفیٰ دیں گے۔ اگر گزشتہ حکومت میں سب اچھا تھا تو نواز شریف جیل اور مریم نواز ضمانت پر کیوں ہیں۔ ماڈل ٹاون میں 14 لاشوں کا جواب کون دے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں