کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا: فیصل واؤڈا

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا۔ ہمارا سندھ حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نا ہی سندھ حکومت کو گرانے کے لیے کوئی سازش کر رہے ہیں۔

حکومت گرانے کے حوالے سے جاری چہ مگوئیاں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  اللہ کے سوا کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا۔ ہمارا سندھ حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نا ہی سندھ حکومت کو گرانے کے لیے کوئی سازش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں، اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کیے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں۔

فیصل واؤڈا کا مزید کہنا تھا کہ بہت کچھ سندھ کو دینے کے لیے تیار ہوں۔ سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں