اب ہمیں اپنی جماعت کا نہیں عوام کا منشور لے کر چلنا ہے: فیصل واوڈہ

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈہ نے کہا ہے کہ کام کر رہا ہوں کہ کالا باغ ڈیم میں کیا مسئلہ ہے جو نہیں بن رہا۔ کچھ لوگ مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے جا رہے ہیں۔ کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

 

وفاقی وزیر فیصل واوڈہ کی کا شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ کام کرنے میں اٹھارہویں ترمیم میرے آڑے آجاتی ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔  مراد علی شاہ میرے اچھے دوست ہیں مل کر کام کریں گے۔ مہمند ڈیم کا جلد افتتاح کریں گے۔

 

کام کر رہا ہوں کہ کالا باغ ڈیم میں کیا مسئلہ ہے جو نہیں بن رہا۔ کچھ لوگ مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے جا رہے ہیں۔ کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اب ہمیں اپنی جماعت کا نہیں عوام کا منشور لے کر چلنا ہے۔

 

سندھ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ سندھ حکومت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔ کرپشن پر وزیراعظم عمران خان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ادارے آزادی و کرپشن کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔ ادارے کسی کو پکڑے یا چھوڑے ہم عمل دخل نہیں کریں گے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں