نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ پر روانہ ہوئے جسکا میڈیا سے پتہ چلا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خرچ پر بغیر پروٹوکول کے سفر کیا۔رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بھی نجومی بنے ہوئے ہیں۔


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سال سے پنجاب کے نام نہاد وزیراعلیٰ نے عوام کے لاکھوں روپے لگائے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ پر روانہ ہوئے جسکا میڈیا سے پتہ چلا۔ عثمان بزدار نے اپنے خرچ پر بغیر پروٹوکول کے سفر کیا۔ نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے نواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں اعلاج ہو سکتا ہے۔ سموسوں پکوڑوں سے دل کے مریض کی خاطر تواضح کی گئی۔ ہسپتال سے جیل اور جیل سے ہسپتال پر سیاست کی جا رہی ہے۔ قومی مجرم ہونے کے باوجود ہمارا فرض ہے کہ آپکو کوئی ذاتی شکایت نہ ہو۔

 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کے سارے لوگ نجومی بن چکے ہیں، نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بھی نجومی بنے ہوئے ہیں۔ سارا ڈرامہ این آر او کیلئے رچایا جا رہا ہے۔ شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے۔ ہسپتال سے جیل اور جیل سے ہسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں