سید مرادعلی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بیان قلمبند کروادیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ سید مرادعلی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بیان قلمبند کروادیا۔ نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ مراد علی شاہ نے کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ انہیں اپنے ہمراہ پوچھ گچھ کے لیے مختص کمرے میں لے گئے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار نیب کے سامنے پیش ہوا مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی۔ نیب کو یقین دلایا کہ پورا تعاون کروں گا۔ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں اور تحقیقات کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ کیس راولپنڈی میں ہو رہا ہے اور لوگ سب کراچی میں ہیں۔ پنڈی سے متعلق کوئی تجربہ اچھا نہیں ہے۔ آج یہاں اپنے جیب سے خرچ کر کے آیا ہوں، سیکیورٹی کا اتنا خرچہ کیا گیا، کراچی میں پیش ہوتا تو خاموشی سے پیش ہو کر آجاتا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں